تازہ تر ین

سعودی ولی عہد کا دورہ آئیڈیل ہو گا، چین کی طرح سعودی عرب بھی ہمارا دوست ہے: رحمت علی ، جو لوگ سمجھتے ہیں وہ کرپشن کے باعث شکنجے میں آجائیں گے وہ شور کر رہے ہیں: ارشد یاسین ، معیشت کو بہتری کی جانب لیجانا سب کی خواہش ،معیشت مستحکم ہو گی تو عوام کو ریلیف ملے گا، میاں افضل ، 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری چھوٹی نہیں آئندہ دنوں میں پورے خطے میں تبدیلی متوقع ہے: اعجاز حفیظ ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارارشد یاسین نے کہا کہ۔جو لوگ سمجھتے ہیں وہ کرپشن کے باعث شکنجے میں آ جائیں گے و شورو غوغا کر رہے ہیں میرے خیال میں حکومت کی سمت درست ہے سب جماعتوں کو چاہئے ملکی معاشی معاملات پر مل کر کام کریں۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے اندازہ ہوتا ہے ملکی معاشی معاملات بہتری کی جانب جائیں گے۔سعودی ولی عہد اہم شخصیت ہیں اس لئے ان کی سیکیورٹی کا پورا بندوبست کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس چوری روکنا ہو گی پچاس ارب کی گیس چوری معمولی بات نہیں ۔شریف برادران کی طبعیت نہیں نیت خراب ہے سب بھاگنے کے بہانے ہیں۔سوشل میڈیا پر کریک ڈاﺅن بہت پہلے ہونا چاہئے تھا لیکن اب بھی دیر نہیں ہوئی۔پی ایس ایل کا سلسلہ پاکستان کی بہترین کاوش ہے اس سے دنیا کو بہتر تاثر گیا۔کالم نگار رحمت علی رازی نے کہا ہے کہ جس طرح چین ہمارا دوست ہے اسی طرح سعودی بھی ہمارا دوست ہے جس نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔سعودی ولی عہد کا درہ آئیڈیل ہو گا اپوزیشن کو کوئی بھی منفی بات کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔گیس کا مسئلہ بڑا مسئلہ ہے اس کے حل کے لئے اقدامات ہونے چاہئیں اس حوالے سے سندھ کے تحفظات بھی دور کئے جائیں۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کو کوئی خاص بیماری نہیں لیکن ناجانے کیوں بورڈ پر بورڈ بنائے جا رہے ہیں۔میرے خیال میں تحریک انصاف سے سپیکر لانے میں غلطی ہو گئی ہے۔ کالم نگاراعجاز حفیظ نے کہا کہ آئندہ دنوں میں پورا خطے میں تبدیلی متوقع ہے ۔بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری چھوٹی نہیں ملکی تاریخ میں کبھی اتنی سرمایہ کاری نہیں آئی یہ بہت خوش آئند ہے۔اپوزیشن کو چاہئے ایسے موقع پر ذمہ داری کا ثبوت دے۔نواز شریف خوش آمدیوں کے باعث یہاں تک پہنچے۔گیس سپلائی کے حوالے سے انہوں نے کہا چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن ہونا چاہئے لیکن صرف بیان تک نہ ہو ایکشن ہونا بھی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ صرف بول سکتے ہیں ۔پی ایس ایل تازہ ہوا کا جھونکا ہے کالم نگارمیاں افضل نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب جائے یہ سب کی ہی خواہش ہے کیونکہ معیشت مستحکم ہو گی توعوام کو ریلیف ملے گا جس کا موجودہ حکومت نے وعدہ کیا ہے۔موجودہ حکومت پولیس اصلاحات کی بھی بات کرتی ہے لیکن ناجانے اصلاحات کب ہوں گی کیونکہ جب تک عملی اقدامات نہیں ہوتے تبدیلی ممکن نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv