تازہ تر ین

پاکستان آمد پر ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی کون چلائے گا ؟ جانئے خبر میں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان دورے پر آر ہے ہیں اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاہم خبر موصول ہوئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان شہزادہ محمد بن سلمان کی گاڑی خود چلائیں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم ہاﺅس میں قیام کریں گے، وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے جب کہ معزز مہمان کو ائیرپورٹ سے وزیراعظم ہاﺅس لے جانے کیلئے 2 پلان تشکیل دیے گئے ہیں جس میں ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی چلائیں گے، دوسرے پلان کے مطابق معزز مہمان ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعظم ہاﺅس روانہ ہوں گے۔سعودی ولی عہد 4 طیاروں کے ساتھ لینڈ کریں گے، پاکستانی فضائی حدود میں معزز مہمان کے طیارے کو جے ایف 17 پروٹوکول حصار میں لیں گے اور پاکستان آمد پر انہیں جے ایف 17 تھنڈر سے سلامی بھی دی جائے گی۔معزز مہمان کو وزیراعظم ہاﺅس آمد پر گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی جس کے بعدوزیراعظم عمران خان ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جب کہ ایوان صدر میں عشایہ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ 102 افراد کا وفد ہوگا جن میں سے کچھ مہمان اسلام آباد کے نجی ہوٹلز میں قیام کریں گے اور اس سلسلے میں 8 ہوٹلز کی بکنگ کی گئی ہے، مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے 123 شاہی محافظ پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں جو اسلام آباد کے 8 ہوٹلز کی نگرانی بھی کریں گے جب کہ وزیراعظم ہاﺅس اور 8 نجی ہوٹلز کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv