تازہ تر ین

70 سالہ دولہا کی جوان دلہن نشہ پلا کر سہاگ رات کو ہی فرار

سرگودھا (بیورو رپورٹ) ضلع بھر میں جعلی شادیاں کروانے والا نوسرباز گروہ متحرک ہوگیا۔ سرگودھا 69چک کا 70سالہ بابا غلام مصطفی بھی لٹ گیا۔ 28سالہ نجمہ نے شادی کی رات دولہا کو دودھ میں نشہ پلاکر لوٹ لیا۔ فراڈیا دلہن ساڑھے تین لاکھ مالیت کے یورات نقدی لوٹ کر رفو چکر ہوگئی۔ صبح آنکھ کھلی تو بیوی اور سامان سب غائب تھا سرگودھا فراڈ کا سن کر ستر سالہ بابا بے ہوش ہوگیا سالہ نئے نویلے دولہا کے طوطے اڑ گئے۔ تفصیل کے مطابق بھلوال کی نوسرباز خاتون رضیہ مسیح نے جعلی شادی کروائی تھی۔ بابا سہرے لگائے قانونی کارروائی کے لئے تھانے پہنچ گیا۔ زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی گئی بابا مصطفی کی دہائیاں لٹ جانے کے بعد رضیہ کے گھر گیا ہے نوسرباز گینگ فرار ہوگیا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سوچا تھاشادی کرکے نئی زندگی گزاروں گا۔ سرگودھا پولیس نے جعلی نکاح گینگ کی سرغنہ رضیہ مسیح کو گرفتار کرنے کے بعد مک مکا کرکے چھوڑ دیا۔ ستر سالہ دولہا کی لٹ جانے کے بعد انصاف کیلئے دہائی دی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv