تازہ تر ین

مشہور شاعر فیض احمد فیض کا آج 108 واں یوم پیدائش

مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
محبت اور انقلاب کے شاعر فیض احمد فیض کا آج 108 واں یوم پیدائش ہے۔فیض بیسویں صدی کے ایک ایسے ترقی پسند شاعر تھے، جن کی ایک ہتھیلی پر رومانویت کاچراغ تھا تو دوسری ہتھیلی پر سماجیت کی مشعل۔ یہ سچ ہے کہ میر، غالب اور اقبال کے بعد جو مقبولیت فیض کے حصے میں ا?ئی وہ شاید ہی کسی اور شاعر کو نصیب ہوئی ہو۔
انہیں کے فیض سے بازار عقل روشن ہے
جو گاہ گاہ جنوں اختیار کرتے رہے
13 فروری 1911 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے فیض احمد فیض نے عربی اور انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں، جس کے بعد وہ کئی کالجوں میں استاد رہے اور پاک فوج میں بھی خدمات انجام دیں۔1936 میں انہوں نے ترقی پسند تحریک میں شمولیت اختیار کی اور تحریک کے پہلے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ فیض نے سوشلزم سے وابستگی اور ا?زادانہ اظہارِ خیال کی کڑی سزا بھگتی، انہوں نے تقریباً چار سال تک قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں، لیکن ان کی سوچ پر پہرے نہ لگائے جاسکے۔
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
شاعری کے ساتھ ساتھ فیض احمد فیض کئی ادبی جرائد کی ادارت کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔ وہ جبر و استبداد کے مخالف اور عدل و انصاف کے داعی تھے، جنہیں 1963 میں لینن امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر
وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں
فیض کی شاعری کو اس درجہ مقبول بنانے میں ان کے منفرد اسلوب کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ان کی شعری تصانیف میں غمِ جاناں اور غم دوراں ایک ہی پیکر میں یکجا ہیں، ان کی شاعری میں امن، محبت، ہجر اور وفا سمیت معاشرتی نشیب و فراز اور مظالم کے خلاف انقلاب کا رنگ بھی نمایاں نظر ا?تا ہے۔
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
فیض احمد فیض کو اردو اور پنجابی کے علاوہ انگریزی، عربی، فارسی اور روسی زبان پر بھی عبور حاصل تھا۔ ان کا مخصوص لہجہ اور اسلوب ہی وہ جادو ہے جو آج تک مداحوں کو اپنا اسیر کیے ہوئے ہے۔
ہم سہل طلب کون سے فرہاد تھے لیکن
اب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
ان کے مشہور شعری مجموعوں میں ‘نسخہ ہائے وفا’، ‘نقش فریادی’، ‘دست صبا’، ‘زنداں نامہ’ اور ‘دست تہہ سنگ’ شامل ہیں جبکہ ‘مجھ سے پہلی سی محبت’، ‘گ±لوں میں رنگ بھرے’، ‘بہار آئی’ اور ‘بول کے لب آزاد ہیں تیرے’، فیض کے وہ گیت ہیں، جو امر ہوچکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv