تازہ تر ین

سانجھا پنجاب : میوزک شو میں عارف لوہار ، بھارتی گلوکار وریندر سنگھ کی شاندار پرفار منس

لاہور (کامرس رپورٹر) الحمرا آرٹس کونسل میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام ”سانجھا پنجاب“ کے عنوان سے میوزک گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں روزنامہ خبریں اور چینل ۵ بھی میڈیا پارٹنر تھے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں بھارتی گلوکار وریندر سنگھ اور میگھا کے میوزک البم ”بارڈر پار“کی لانچنگ کی گئی۔ اس رنگا رنگ تقریب میں گلوکارہ میگھا، وریندر سنگھ ، عارف لوہار، فرحانہ مقصود نے پرفارم کیا، اس کے علاوہ عینی طاہرہ ،حیدر سلطان ، کامیڈین نواز انجم، لائبہ خان،جیا اورکمپئیرسعید سہکی سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستانی زندہ دل ہیں اورمحبت کرنے والے لوگ ہیں اور وریندر سنگھ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔یہاںپاکستان میں کوئی سیاہی نہیں پھینکے گا اور نہ ہی کوئی تضحیک کرے گا ہم نے سپانسر شپ کے ذریعے گرینڈ شو کئے، عمران خان کی کپتانی میں فنکاروں کیلئے جو کام کئے وہ پہلے نہیں ہوئے، سرکاری سرپرستی میں وائس آف پنجاب کے فاتحین کی سپورٹ کرینگے، ہیلتھ کارڈ کا اجراءجلد کیا جائے گا، فن کے تمام شعبوں میں چار سال کی ڈگری دی جائے گی، کلچر پالیسی آئندہ ایک ماہ میں بنائی جائے گی، پچھلے پانچ ماہ میں یہ ہمارا چوتھا فنکشن ہے،ایک روپیہ بھی سرکار ی پیسے سے نہیں لیا، فن اور فنکاروں کو پروموٹ کر رہے ہیں، وائس آف پنجاب سے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرینگے، چھ ہزار فنکاروں کو فیملی سمیت چار لاکھ سے زائد مالیت کا ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں ، کالج آف پرفامنگ ارٹس بنا رہے ہیں، ہر شعبہ زندگی میں پاکستان کو سنوارینگے، اس کے علاوہ فنکاروں سے اظہار ہکجہتی کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اب کوئی مستانہ یا ببو برال کی علاج میں پیسوں کی کمی کے باعث نہیںمرے گا۔ وریندر سنگھ نے پروگرام میں پرفارم کرنے سے پہلے پاکستان میں اپنائت ملنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی بارجب پاکستان آیا تو اتنا پیار ملا کہ آنکھیں نم ہو گئیں تھیں میگھا، عمران خان، آرمی چیف قمر جاوید، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، عثمان بزدار اور فیاض الحسن چوہان جو کردار محبت بانٹنے میں ادا کر رہے ہیں ان کا شکر گزار اور ممنون ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv