تازہ تر ین

نیب نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا

لاہور (صباح نیوز) نیب لاہور کی جانب سے لاہورکی احتسا ب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ ریفرنس میں پاکستان مسلم لیک (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سابق چیئرمین ایل ڈی اے احد خان چیمہ سمیت 13 افراد کر ملزم نامزد کیا گیا ۔ ضمنی ریفرنس میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے اکتوبر 2014 میں غیر قانونی احکامات جاری کئے جبکہ شہباز شریف نے مارچ 2014 میں بھی غیر قانونی احکامات جاری کئے تھے ۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے غیر قانونی حکم دیتے ہوئے پی ایل ڈی سی کا بڈنگ پراسیس روکنے کا حکم دیا ۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ دسمبر 2013 میںآشیانہ اقبال ہاﺅسنگ منصوبہ چلا رہی تھی ۔ ضمنی ریفرنس میں کہا گیا کہ شہباز شریف، فواد حسن فواد اور احد خان چیمہ سمیت 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا ۔ جبکہ آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں مفرور تین ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی احتساب عدالت نے پہلے ہی شروع کر دی تھی ۔ اس حوالہ سے احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے 10 جنوری کو مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جبکہ نیب کی جانب سے تینوں ملزمان کے حوالہ سے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv