تازہ تر ین

بھارتیوں نے بھی عمران خان کو ایشیا کی مقبول ترین شخصیت قرار دیدیا، یاہو انڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات میں دسویں نمبر پر ہیں

اسلام آباد (آن لائن) بھارتی مندو بین نے وزیر اعظم عمران خان کو ایشیاء کی مقبول ترین شخصیت قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں چاہنے والے ہیں۔ عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے بھی دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔ ان کے وزیراعظم بننے کے بعد دوسرے ممالک کے ساتھ دوستی کا رشتہ مزید گہرا ہو گیا۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں۔اگر بات کریں بھارتیوں کی تو وزیراعظم عمران خان ان میں بھی بہت مقبول ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم کی نمائش لندن میں منعقد ہوئی جس میں ملالہ یوسف زئی سمیت دنیا بھر کی 400 سے زائد معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستان کے نامور ماہر آئین و قانون ، چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فاﺅنڈیشن کنور محمد دلشاد نے نیشنل ڈیمو کریٹک فاﺅنڈیشن کی جانب سے ملالہ یوسفزئی ، معروف ہدایت کار امجد خان، سنجے سنگلا، اور شاہد خان کو گولڈ میڈل پیش کئے۔ میڈیا رپورٹس کے ملالہ یوسف زئی کی فلم کی نمائش کے موقع پر بھارت ، امریکہ، کینیڈا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے کنور محمد دلشاد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایشیا ءکی مقبول ترین شخصیت ہیں اور ان سے توقع کی جارہی ہے کہ ان کے دور حکومت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کا دور شروع ہوگا اور کئی متنازعہ معاملات کا حل نکل آئے گا اور وزیراعظم عمران خان کو مغرب میں بھی پذیرائی مل رہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کے حوالے سے 1960ء کی دہائی کی طرز پر بین الاقوامی برادری میں اعتماد کی فضا ئ پیدا ہوگی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ڈاکٹرائن پر عملدرآمد سے خطہ میں امن و آشتی کی فضا ء پیدا ہوگی۔واضح رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتمیں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے۔وزیراعظم عمران خان سال 2018ء میں یاہو انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دسیوں نمبر پر رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv