تازہ تر ین

لانگ مارچ کو تیار : بلاول بھٹو

گمبٹ (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی جدوجہد اور لانگ مارچ کرنے کےلئے تیار ہوں، اٹھارہویں ترمیم پر ایک آنچ نہیں آنے دیں گے،تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے،حکومت پارلیمنٹ کو جس انداز سے چلا رہی ہے اس سے ملک کا نقصان ہورہا ہے، میں نے کہا تھا کہ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے، صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں، منی بجٹ میں صرف عمران خان کی بہن کو ریلیف دیا گیا ہے، عمران خان کی سیاست میں اگر کسی کی جدوجہد ہے تو اسٹیبلشمنٹ کی ہے۔منگل کو کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں علاج کی جو سہولیات ہیں وہ کوئی اور صوبہ نہیں دے سکتا، سندھ حکومت کام کرنے میں سب سے آگے ہے، پورے پاکستان کے لوگ سندھ علاج کرانے کےلئے آتے ہیں، سندھ حکومت کی عوامی خدمت مثالی ہے، گمبٹ میں نئے میڈیکل کالج کا افتتاح کر دیا ہے، اس سے صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی، اس وقت پاکستان اور سندھ کو چیلنجز درپیش ہیں جس کا مقابلہ کرنا ہے، چیلنج کرتا ہوں تبدیجلی والوں کی کہ گمبٹ جیسا میڈیکل کالج خیبرپختونخوا میں بنا کر دکھائیں، عمران خان میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، سندھ میں این آئی سی وی ڈی کے ہسپتال مفت علاج فراہم کررہے ہیں، وفاق کو سندھ کے ہسپتال چھیننے نہیں دیں گے، کچھ قوتیں اٹھارہویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتی ہیں، ہم ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، لانگ مارچ کرنے کو بھی تیار ہوں لیکن اٹھارہویں ترمیم پر ایک آنچ نہیں آنے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی حوالگی کےلئے سندھ حکومت میں نظرثانی اپیل دائر کریں گے، پچھلے دو دنوں سے کچھ ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں، سندھ حکومت ڈاکٹرز سے بات چیت کر کے ان کے مسائل حل کرے گی، ذوالفقار علی بھٹو میرٹ پر وزیر بنے اور تاریخی کام کئے، انہوں نے اپنی سیاست کے عروج پر ایوب خان سے علیحدگی کی اور جمہوری جدوجہد کی،خیرپور میں ایگری کلچر یونیورسٹی اور میڈیکل یونیورسٹی بھی بنائیں گے،عمران خان کا سیاسی مستقبل خطرے میں نظر آرہا ہے، پیپلز پارٹی پاکستان میں بہتری لانے کےلئے سب کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے، بدقسمتی ہے کہ ایک سال میں تیسرا بجٹ آرہا ہے، منی بجٹ میں عام آدمی کےلئے کوئی ریلیف نہیں ہے، عمران خان کی سیاست میں کسی کی جدوجہد ہے تو اسٹیبلشمنٹ کی ہے، جس طریقے س پارلیمنٹ کو چلایا جا رہا ہے اس سے پورے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے، میں نے الیکشن مہم میں بھی کہا تھا کہ یہ لوگ کٹھ پتلی حکومت کو لانا چاہتے ہیں اور صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں، پاکستان کےلئے پارلیمانی طرز سیاست ہی بہترین ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv