تازہ تر ین

بجلی ، گیس غائب ، شہری بلبلا اٹھے ،ایل پی جی فروخت کرنیوالوں کی چاندی

لاہور(خبریں رپورٹر)پنجاب بھر کی طرح لاہور اور گردونواح میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گیس پریشر میں کمی کے باعث صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہری روزمرہ کے معمولات زندگی نمٹانے کے لیے مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں تو دوسری جانب بجلی بندش کی وجہ سے ہر طبقہ فکر بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو انتظامیہ کی جانب سے شہروں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کے برعکس لاہور ، قصور، شیخوپورہ اور نواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دیہی علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ10سے12گھنٹے تک پہنچ چکا ہے جبکہ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں 5سے6گھنٹوں سے زائد بجلی بند نہیں رکھی جا رہی البتہ گرڈ اسٹیشنز کی صفائی وغیرہ کے سلسلہ میں بعض علاقوں میں مجبوراً بجلی بند کرنا پڑتی ہے۔ دوسری جانب سوئی نادرن کمپنی کی ناقص حکمت عملی کے سبب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس پریشر میں کمی معمول بن چکی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے صبح سکول اور دفاتر جاتے وقت بغیر ناشتہ کے جانا پڑ رہا ہے جبکہ رات کے وقت بھی کھانا بنانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں نے حکومت سے نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv