تازہ تر ین

احتجاج ، دھرنے ، مظاہرے ، سڑکیں بلاک ، ٹریفک گھنٹوں جام

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )فیصل چوک مال روڈ،جیل روڈ اور لاہور پریس کلب پرمظاہرین کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح معطل رہا،پیرا میڈیکل سٹاف نے ڈین پور چوک جیل روڈ سے شادمان اور فیصل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور فیصل چوک مال روڈ پر دھرنا دے دیا ،اسی طرح رکشہ یونین نے ریلی لاری اڈا سے لاہور پریس کلب تک ریلی نکالی اور کافی دیر تک لاہور پریس کلب کو ٹریفک کےلئے بند کئے رکھا،دانش سکول چشتیاںبہاولنگرکے آئے مظاہرین نے بھی لاہور پریس کلب کے باہر دھر نا دیا،تجاوزات کےخلاف آپریشن کرنے پر مستی گھاٹی سے بھولا ٹی سٹال اندرون لاہورمقامی دکانداروں نے روڈ بلاک کرتے ہوئے احتجاج کیا۔علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے گیس بندیش پر اپنے احتجاج ریکارڈ کروائے۔شہر بھر میں ہونے والے احتجاجوں کے باعث ٹریفک کی روانی معطل رہی۔فیصل چوک میں احتجاج کے باعث ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات رہی،شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کےلئے سٹی ٹریفک پولیس نے موثرٹریفک پلان تشکیل دیا،ٹریفک پلان کے مطابق ریگل چوک سے جانب فیصل چوک ڈائیورشن لگائی ،ریگل چو ک سے ٹریفک کو قادری چوک،چائنہ چوک بجھوایا جا تا رہا،آواری چوک سے جانب ریگل چوک ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،ٹریفک کا لوڈ بڑھنے پر آواری چوک ،فلیٹی چوک سے ڈائیورشن لگائی جا تی رہی ،شہریوں کو راستہ ایپ،راستہ ایف ایم88.6سے بھی شہریوں کو آگاہی دی جا تی رہی،جبکہ ہیلپ لائن15 کے ذریعے سے بھی شہریوںکو ایجوکیٹ یا جا تا رہا ۔اس حوالے سے سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ احتجاج اور جلوسوں کیوجہ سے ٹریفک سسٹم تعطل کا شکار رہتا ہے، سال2018کے دوران2153احتجاج ریکارڈ کئے گئے جبکہ صرف ما ل روڈ پر139اور لاہور پریس کلب کے باہر 389بار روڈ بلاک کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروائے گئے۔
.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv