تازہ تر ین

گونگی بہری خاتون سے اجتماعی زیادتی

پسرور (نمائندہ خبریں) پسرور کے گاﺅں جمال جنڈ میں2 نامعلوم ڈاکوﺅں نے عابد حسین کے ڈیری فارم میں گھس کر محنت کش منور حسین اور دوسرے ملازم تنویرکو رسیوں سے باندھ کر ان کے سامنے منور حسین کی گونگی بہری بیوی (ر)سے باری باری زیادتی کی، ڈاکو 20ہزار روپے نقدی اور موبائل فون بھی لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس تھانہ سبز پیر نے پولٹری فارم کے مالک عابد حسین ولد طالب حسین کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 34/19زیر دفعات 392,376ت پ مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی جبکہ وقوعہ کے دو روز خاتون کا طبی ملاحظہ ہوا اوردیہی مرکز صحت چونڈہ کا عملہ مبینہ طور پر زیادتی کی شکار خاتون کا ملاحظہ کرنے میںتاخیری حربے اختیار کرتا رہا اور متاثرہ خاتون کو چکر لگوانے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور میں بھیج دیا ، جہاں سے انہیں واپس چونڈہ بھیج دیا گیا، متاثرین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خاں اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی ایس پی پسرور شیخ محمد الیاس نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو آئیندہ 72گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv