تازہ تر ین

خبریں ہیلپ لائن نے 80 سالہ خاتون کو بھتیجے کی قید سے آزاد کرا لیا، ضیا شاہد کے حکم پر میڈیکل بورڈ تشکیل، اہل علاقہ کے خبریں زندہ باد کے نعرے

لودھراں (رپورٹ :امین چوہدری)اپنا ہی خون سفید ہو گیا80سالہ بزرگ بیوہ خاتون کو سگے بھتیجے نے جائیداد اور ٹریکٹر ہتھیانے کے بعد راز فاش ہونے کے ڈر کی وجہ سے گھر میں بند کر دیا آنکھوں سے خون جاری بزرگ خاتون کی انفیکشن کی وجہ سے دائیں آنکھ چہرے سے2انچ باہر لٹک گئی اہل محلہ کی بزرگ خاتون کی بازیابی کیلئے ”خبریں“ہیلپ لائن لاہور“کال ”خبریں“ٹیم نے DSPصدر سرکل ہمایوں افتخار اورSHOتھانہ صدر لودہراں راو¿ حامد جاوید کے ہمراہ بزرگ خاتون کو ظالم و جابر بھتیجے کی قید سے بازیاب کروا یا اور اسکی کفالت دوسرے بھتیجوں کو سونپی ”خبریں“ٹیم نے جناب ضیاءشاہد صاحب کے حکم پر میڈیکل بورڈ تشکیل دلوادہا اہل علاقہ کی ”خبریں“زندہ باد کے نعرے۔تفصیل کے مطابق موضع متڑیں کھوہ سمیجی والا کے رہائشیوں نے’خبریں ہیلپ لائن لاہور“کال کی اور بتایا کہ حق نواز نے اپنی 80سالہ سگی پھوپھی فیضاں مائی جو کہ بیوہ ہے کو اپنے ہی گھر میںعرصہ2سال سے قید کر کے رکھا ہوا ہے فیضا ں مائی جسکی 5وہگہ زمین اور ایک ٹریکٹر ہے اور اسکا خاوند خدا بخش اور بیٹا احمد یار جو کہ فوت ہو گئے ہیں کے بعد اسکا کوئی وارث نہ تھا جسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے حق نواز جوکہ اسکا سگا بھتیجا ہے اسے بہانے سے اپنے گھر لے آیااور اس پر ظلم و تشدد کے پہاڑ ڈھا دیئے اور محکمہ مال سے ساز باز ہو کر بیوہ 80سالہ خاتون کی زمین وٹریکٹر اپنے نام کروا لیئے جس پر دوسرے بھتیجوں نے شور واویلا کیا مگر انکی ایک نہ سنی گئی اور 80سالہ فیضاں مائی کو گھر میں ایک کمرے میں محبوس کر دیا گیا بیوہ فیضاں مائی کو پاو¿ں میں چوٹ لگنے کی وجہ سے زخم ہو گیا جسکی دوائی تک لینے کیلئے نہ لے جایا گیااسی دوران فیضاں مائی کی ایک آنکھ میں مچھر جانے سے سوزش ہو گئی مگر ظالم حق نواز نے اس آنکھ کو کسی ڈاکٹر کو چیک نہ کروایا اور انفیکشن بڑھتا بڑھتاگیااوربزرگ خاتون کی انفیکشن کی وجہ سے دائیں آنکھ چہرے سے2انچ باہر لٹک گئی مگر ظالم وجابر بھتیجا راز فاش ہونے کے ڈر کی وجہ سے اسے کسی بھی ڈاکٹر یا سپیشلسٹ کے پاس نہیں لے کر جاتا ہے جس کی وجہ سے اسکا مرض بڑھتا گیا اور وزن گھٹتے گھٹتے چارپائی سے جا لگی اور اسے وہیں گھر میں محبوس کر کے رکھا ہوا ہے ظالم وجابر بھتیجا حق نواز کسی رشتہ داریا ہمسائے کو اس سے ملنے بھی نہیں دیتا ہے اور لوگوں کو کہتا ہے کہ اسکا علاج میں ایک پیر صاحب سے کروا رہا ہوں اور پیر صاحب کا کہنا ہے کہ فیضاں مائی کو جنات نے جکڑ لیا ہے اور اسکے نزدیک جو بھی گیا اس پر بھی ان اثرات رونما ہو جائیں گے جبکہ ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ سب ڈرامہ رچایا گیا ہے تاکہ اس کے نزدیک کوئی نہ آئے تاکہ کوئی بھی راز فاش نہ ہو جائے جس پر ”خبریں“ٹیم لودہراںنے تمام حالات و واقعات سے DSPصدر سرکل ہمایوں افتخار کو آگاہ کیا جس پر DSPصدر سرکل لودہراں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے SHOتھانہ صدر لودہراںراو¿ حامد کو مکمل پولیس نفری کیساتھ ظالم وجابر حق نواز کے گھر روانہ کیا جس پر حق نواز کے گھر ریڈ کرنے پر بند کمرے سے 80سالہ فیضاں مائی جو کہ نیم بیہوشی کے عالم میں تھی کو بازیاب کروایاجبکہ حق نواز موقع سے فرار تھا SHOتھانہ صدر راو¿ حامد جاوید SIشوکت علی اور نامہ نگار خبریں چوہدری امین نے بزرگ 80سالہ فیضاں مائی کو وہاں سے بازیاب کروا کر اسکے دوسرے بھتیجوں اشتیاق ،مشتاق وغیرہ کے سپرد کیا اور اسکے کے علاج ومعالجہ کا”خبریں“ٹیم نے ”جناب ضیاءشاہد کے حکم پر خود بیڑا اٹھایااور MSلودہراں اور ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی اس موقع پر اہل علاقہ نے ”خبریں“زندہ باد کے نعرے لگائے اور جناب ضیاءشاہد صاحب کی کاوشوں کو سراہا اور دارز کی عمری دعائیں کیںاور لوگوں نے کہا جہاں ظلم وہاں خبریں کا نعرہ سنتے تھے وہ آج پسماندہ علاقہ میں ”خبریں“نے آکر سچ ثابت کر دیا ’جناب ضیاءشاہد صاحب “دور جدید کے محمد بن قاسم ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv