تازہ تر ین

حکومتی تعاون کے بغیر قومی کھیل میں بہتری نا ممکن :شہباز سنیئر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری اکبر درانی نے قومی کھیل کی بہتری اور ویڑن 2020 کی تکمیل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،تعاون پر سیکرٹری آئی پی سی کے شکرگزار ہیں،شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ قومی کھیل کی بہتری کے لیے ٹریننگ کی سہولیات کا فقدان ہے جس کے لیے حکومتی تعاون بہت ضروری ہے،جدید خطوط پر ٹریننگ سے ہی دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے،دنیا ہاکی پر بہت زیادہ خرچ کر رہی ہے اور نتائج کے حصول کے لیے ہمیں بھی انتظار کرنا ہو گا،شہباز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کو جاب سینٹر نہ بنایا جائے،تنقید برائے تنقید صرف اور صرف پاکستان اور ہاکی کا نقصان کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کر رہے ہیں اس سلسلے میں ایف آئی ایچ کی میٹنگز میں بھی ا آواز اٹھائی ہے،امید ہے کہ حکومتی تعاون سے قومی کھیل میں بہتری آئے گی،ان کا کہنا تھا سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے ملاقات میں فنڈز کا بندوبست کرنے کے کیے مختلف تجاویز بھی مانگی ہیں،اس سلسلے میں ہم جلد ان کو تجاویز بھی دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv