تازہ تر ین

سندھ کے عوام کی بات کریں تو پیپلزپارٹی کہتی ہے یہ وفاق کا کام نہیں: رمیش کمار ، دوست ممالک سے امداد مل گئی‘ اب ایم آئی ایف کی کڑی شرائط نہیں ماننی پڑیں گی: سلمان شاہ ، طالبان میں کوئی دھڑے بندی نہیں‘ دوحہ میں اشرف غنی سے زلمے خلیل کی بہت تلخ گفتگو بھی ہوئی: عبداللہ گل کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماءرمیش کمار نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کی توجہ ہٹانے کے لئے نان ایشوز کو ایشوز بنانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے۔ جب ہم سندھ میں عوام کو درپیش مسائل کی بات کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی کہتی ہے یہ وفاق کا کام نہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام” نیوز ایٹ سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ تھر میں بھی لوگوں کو وہی سہولیات حاصل ہوں جو اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لوگوں کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن معیشت کے لئے زہر قاتل ہے۔ حکومت کی سمت درست ہے۔
سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ نے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو حکومت کا پروگرام موزوں ہو گا جو عوام کے فائدے کے لئے ہو گا۔دوست ممالک کی مدد مل گئی ہے اب پاکستان پر ویسا دباﺅ نہیں جیسا پہلے تھا۔حکومتی اقدامات سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور معیشت بہتر ہو گی۔ اپوزیشن کو تنقید کرنی چاہئے لیکن تنقید مثبت ہونی چاہئے۔
عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات میں کافی برف پگھلی ہے ایک بات یہ بھی ہوئی ہے کہ افغانستان سے صرف امریکہ نہیں باقی ملکوں کی فوجیں بھی نکلیں گی۔ طالبان بھی اس بات کی گارنٹی دیں گے ان کی سرزمین سے کوئی دہشت گردی نہیں ہوگی۔طالبان نے پاکستان کے حق میں بھی مثبت باتیں کی ہیں۔ صحافی ایون ریڈلی نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے بھی بات کی گئی لیکن پاکستان کی پہلی اور موجودہ حکومت اس ایشو پر خاموش ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا طالبان میں کوئی دھڑے بندی نہیں۔ دوحہ میںاشرف غنی سے زلمے خلیل کی بہت تلخ گفتگو بھی ہوئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv