تازہ تر ین

جو جیتاوہی سکندر پاکستان ،جنوبی افریقہ میں فیصلہ کن ون ڈے آج

کیپ ٹاﺅن (ندیم شبیرسے)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور فیصلہ کن ون ڈے (آج)بدھ کو کھیلا جائے گا۔5میچوں کی سیریز 2-2سے برابر ہے،سیریز کا فیصلہ کن میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم نے گزشتہ روز بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل صاحبزادہ فرحان اور آصف علی بھی جنوبی افریقا پہنچ گئے ہیں ،پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ بدھ کی شام 4بجے شروع ہو گا۔گزشتہ روز ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستانی کپتان شعیب ملک اور جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے شرکت کی۔اس موقع پر شعیب ملک نے کہا کہ ہم آخری میچ جیت کر سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہے، میگا ایونٹ میں تین چار ماہ باقی ہیں، کرکٹ کا ہر لمحہ بھرپور انجوائے کررہا ہوں۔شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈ کپ اہم ایونٹ ہے تمام ممکنہ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے قبل آزما رہے ہیں، دورہ جنوبی افریقا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ہے، گذشتہ دو سال سے پاکستانی ٹیم پرجوش کرکٹ کھیل رہی ہے، آخری میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، کوشش کریں گے کہ جنوبی افریقا کو جلدی آﺅٹ کریں اور امام اور بابر اعظم کی بیٹنگ فارم سے فائدہ اٹھائیں۔جنوبی افریقن قائد فیف ڈوپلیسی نے بھی جیت کے عزم کااظہارکیا ،انہوں نے کہا کہ بلے بازوں کو بہتر کھیل دکھا کر بڑاسکوربورڈپرسجاناہوگا۔قبل ازیں پاکستان نے جنوبی افریقا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 8وکٹ سے شکست دے کر سیریز 2۔2سے برابر کردی تھی۔فیصلہ کن ون ڈے قائم مقام کپتان شعیب ملک کے لیے کڑا امتحان ثابت ہو گا۔ شاہینوں نے اونچی اڑان بھرنے کی تیاری کر لی، میزبان پروٹیز نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے ٹرافی پر نظریں جما لیں۔ متبادل کپتان شعیب ملک جان لڑائیں گے، انھیں امام، فخر اور بابر پر مان ہے جبکہ شاہین، شاداب اور عثمان پروٹیز کیلئے خطرے کا نشان ہوں گے۔ سیریز کے آر یا پار میچ کیلئے شاہینوں نے تیاریاں مکمل اور پلان فائنل کر لیے۔ کوچز کی زیر نگرانی بولنگ، بیٹنگ اورفیلڈنگ سمیت فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔دوسری جانب میزبان پروٹیز نے بھی آستینیں چڑھا لیں اور وہ کہتے ہیں کہ ہر خامی اور ناکامی بھلا کر اِن ایکشن ہوں گے۔جنوبی افریقہ کو اپنے کھلاڑیوں کی تھکن پریشان کرنے لگی ہے۔چوتھے ون ڈے میں شکست کے بعد پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہاکہ ہمارے کیمپ میں کچھ کھلاڑیوں کی تھکن کے حوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے، چوتھے میچ میں ہم نے اوسط درجے جبکہ پاکستان نے بہترین کرکٹ کھیلی۔ انھوں نے کہاکہ ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چند پلیئرز کو آرام دینے کی کوشش کریں گے۔کیپ ٹان میں باہمی مقابلوں کا مجموعی ریکارڈ میزبان ٹیم کے حق میں ہے،یہاں کھیلے جانے والے 5میچز میں پروٹیز نے 4فتوحات حاصل کی ہیں، مہمان صرف ایک بار گزشتہ دورے میں فتح کو گلے لگا سکے تھے، نیولینڈز اسٹیڈیم میں پاکستان نے سب سے بڑا ٹوٹل 231دسمبر 2002میں بنایا تھا، یہاں سب سے کم اسکور 107پر گرین شرٹس فروری 2007میں ڈھیر ہوئے تھے۔گزشتہ ٹور میں یہاں پاکستان ٹیم نے پہلی اور آخری کامیابی حاصل کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv