تازہ تر ین
googly111

شعیب نے اپنی قابلیت ثابت کرکے دکھائی،طاہرشاہ کیپ ٹاﺅن کی وکٹ سپنرزکوزیادہ مددنہیں دےگی،سابق فرسٹ کلاس کرکٹرکی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ رضوان کی ٹیم میں شمولیت سے وکٹ کیپنگ مضبوط ہوئی ہے۔شعیب ملک نے ثابت کیا کہ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ بہت مضبوط ٹیم مانی جاتی ہے اسے اسی کی گراﺅنڈ میں ہرانا بڑی کامیابی ہے۔شنواری نے بڑی بہتر باﺅلنگ کی۔میں سمجھتا ہوں کیپ ٹاﺅن میں ایسی وکٹ نہیں بنائی جائے گی جو سپنرز کی مدد کرے کیونکہ سب کو پتہ ہے پاکستان کے پاس اچھے سپنرز ہیں۔ٹاس جیت کر پچ کے مطابق فیصلہ کیا جاتا ہے کہ پہلے باری لی جائے یا مقابل ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی جائے۔میرے خیال میں ابتدائی تین کھلاڑیوں کی کارکردگی میچ کا رخ موڑ سکتی ہے ۔حسن علی بھی اتنا زیادہ طاقتور باﺅلنگ نظر نہیں آ رہا البتہ وہ بیٹنگ میں سکور کر جاتا ہے۔مکی آرتھر اور انضمام چاہتے ہیں سرفراز ہی کپتان رہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv