تازہ تر ین

جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کے لیے قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جبری گمشد گیوں کو جرم قرار دینے کے لیے ضابطہ فوجداری میں ترمیم کی جا رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جنرلاز سسٹم آف پریفرینس (جی ایس پی پلس) سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی،وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری،مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں جبری مشقت کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں اور جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کے لیے ضابطہ فوجداری میں ترمیم کی جا رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پبلک مقامات پر ملازمین سے متعلق ہتک آمیز سائن بورڈز کو فوری ہٹایا جائے اور یہ کارروائیں بلاتفریق و امتیاز کے یکساں طور پر کی جائیں۔وزیراعظم نے ادارہ شماریات کو ملک بھر میں چائلڈ لیبر کے اعدادو شمار پر سروے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بچوں کی تعلیم اور غربت سے متعلق تجاویز بھی تیار کی جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv