تازہ تر ین

چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی سہولت کار شارجہ سے گرفتار

کراچی(ویب ڈیسک) چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی سہولت کار کو شارجہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ کا کہنا ہے کہ ملزم حملے کے وقت کراچی میں موجود تھا، اور اسے حملے کے لئے 9 لاکھ روپے ملے تھے، ملزم نے پانچوں ملزمان کو رقم فراہم کی اور اس کے بیرون ملک بھی رابطے تھے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم کو سی ٹی ڈی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 23 نومبر کی صبح کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب قائم چین کے قونصل خانے پر دہشت گردوں نے دستی بموں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا تھا جس میں قونصلیٹ کے قریب چیک پوسٹ پر تعینات 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن تقریباً ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا اور اس دوران سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو چین کے قونصل خانے سے متصل ویزا کاﺅنٹر اور استقبالیہ پر ہلاک کردیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv