تازہ تر ین

کیا یہ واقعی ہی ثانیہ مرزا ہیں؟ سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد اصل حقیقت سامنے آ گئی

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی ٹیس سٹار اور پاکستان کی نیشنل بھابھی ثانیہ مرزا اکثر اوقات سوشل میڈیا پر اپنی بے حد خوبصورت تصاویر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں اور اپنی روز مرہ کی زندگی کے حوالے سے بھی اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔بھا ر ت میں ثانیہ مرزا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ ایک طرف ان کی حجاب پہنے ہوئے تصویر ہے جبکہ دوسری طرف ان کی جینز کی پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے تصویر ہے۔اس تصویر پر دو مختلف کیپشن دیئے گئے ہیں جس تصویر میں وہ حجاب پہنے کھڑی ہیں اس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ ٹینس سٹار پاکستان میں گھوم رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر جس میں انہوں نے جینز کی پینٹ پہن رکھی ہے اسے قرا ر دیا جارہاہے کہ وہ اس لبا س میں بھارت میں آزادنہ گھوم رہی ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ یہ پیغام درج ہے کہ ” کیا آپ اب بھی سمجھتے ہیں کہ بھارت میں تنگ نظری اور عدم برداشت ہے ؟“غیر ملکی خبر رساں ادارے ” اے ایف پی “ کی جانب سے اس تصویر کے بارے میں تحقیق کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ ثانیہ مرزا کی یہ تصویر 2006 میں لی گئی اور یہ تصویر ان کی سعودی عرب کے شہر مکہ و مکرمہ میں عمرہ کے موقع پر بنائی گئی تھی۔یہ تصویر اب تک بھارت میں سوشل میڈیا پر تقریبا 10 ہزار سے زائد مرتبہ شیئر کی جاچکی ہے اور دراصل یہ تصویر 17 جنوری کو سوشل میڈیا پر نظر آنا شروع ہوئی تھی۔یہ تصویر 11 نومبر 2006 کو ” Rediff news“ کی جانب سے اپنے آرٹیکل میں شائع کی گئی تھی اور اس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ یہ تصویر ثانیہ مرزا کی ہمارے ایک قاری نے سعودی عرب میں بنائی ہے جو کہ عمرہ کیلئے وہاں موجود تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv