تازہ تر ین

گووندا کے بھانجے کی لاش ان کے گھر سے براآمد

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارگووندا کے بھانجے جنویندراآہوجا کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارگووندا کے 34 سالہ بھانجے جنویندرا آہوجا کی لاش آج صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے پراسرار حالت میں ممبئی کے علاقے یاری روڈ میں ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنویندرا کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت سے متعلق کچھ کہا جاسکتا ہے۔دوسری جانب گووندا کے بھانجے کامیڈین کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ کاشمیرا شاہ نے جنویندرا آہوجا کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب جنویندرا کی موت کی خبرسن کر صدمے میں ہیں تاہم انہوں نے اسے طبعی موت قرار دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv