تازہ تر ین

حمزہ شہباز حکومت پر برس پڑے،بڑے بول کہہ ڈالے

لاہور(ویب ڈیسک) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان نیب کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں جب کہ عمران خان کے خلاف کارروائی نیب کیلئے اب ایک چیلنج ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی صورتحال پر تشویش ہے، جب حکومت چھوڑی گروتھ ریٹ 6 فیصد تھااور اب 3 فیصد ہوگیاہے، معیشت کی حالت پر سب پریشان ہیں، روپے کی قدر کم ہونے پر ایکسپورٹس بڑھتی ہیں، پہلی دفعہ ایسا ہورہا ہے روپے کی قدر کے ساتھ برآمدات میں بھی کمی آگئی ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر اور عوام سکتے میں ہیں، ایٹمی قوت کو آج بھیکاری کی شکل میں پیش کیا جارہاہے، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں اربوں ڈوب گئے، حکومت نے غریب سے روزگار چھین لیا، اس کی جھونپڑی گرا دی ہے، بنی گالہ کے تجاوزات غریب کی جھونپڑی کو منہ چڑھاتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومتی وزیر کہتے ہیں کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر پوچھ گچھ وزیراعظم کی توہین ہے، عمران خان کے خلاف کارروائی نیب کیلئے اب ایک چیلنج ہے، عمران خان نیب کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں، ہمت ہے تو جے آئی ٹی بنائیں تاکہ سب عوام کے سامنے آئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv