تازہ تر ین

بھارت میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پوجا شروع کردی گئی،لیکن درحقیقت یہ کس بیماری کا شکار ہے؟ ماہرین نے بتادیا

کولکتہ (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش کے بعد لوگوں نے اس کی پوجا کرنا شروع کردی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گائے کا بچھڑا سائیکلوپیا کے ساتھ پیدا ہوا ہے جس کے باعث اس کی ایک آنکھ ہے۔ڈیلی میل کے مطابق گائے کا یہ بچھڑا بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں پیدا ہوا ہے۔ اس عجیب الخلقت بچھڑے کی ایک ہی آنکھ ہے جو پیشانی کے بیچوں بیچ موجود ہے جبکہ اس کی ناک بھی نہیں ہے جس کے باعث اسے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔بچھڑے کے مالک کا کہنا ہے کہ جب سے یہ پیدا ہوا ہے لوگوں کا اس عجیب الخلقت بچھڑے کو دیکھنے کیلئے تانتا بندھ گیا ہے۔ لوگ اسے خدا کا معجزہ قرار دے رہے ہیں اور اس کی پوجا شروع کردی ہے۔ماہرین جینیات کا کہنا ہے کہ یہ نومولود بچھڑا کوئی معجزہ نہیں بلکہ یہ سائیکلوپیا کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔ سائیکلوپیا ایک خاص قسم کا جینیاتی مسئلہ ہے جو رحمِ مادر میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ انسانوں اور جانوروں دونوں میں ہوسکتا ہے ، اس بیماری میں رحم کے اندر بچے کے دماغ کے داہنے اور باہنے حصے الگ نہیں ہوپاتے جس کے باعث دونوں آنکھیں ایک ہی جگہ اکٹھی ہوجاتی ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ نومولود کی ایک ہی آنکھ ہے۔سائیکلوپیا کے ساتھ پیدا ہونے والا بچہ اندھیرے اور اجالے کی تفریق تو کرسکتا ہے لیکن دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوتا ہے کیونکہ اس کی آنکھ کا رٹینا اپنی جگہ پر موجود نہیں ہوتا۔ اس طرح پیدا ہونے والے جانور بہت جلد مرجاتے ہیں جس کی بڑی وجہ ان کے دماغ کی بڑھوتری نہ ہوپانا اور ٹھیک سے سانس نہ لے پانا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv