تازہ تر ین

سلطان راہی کی آج 23 ویں برسی‘ کھرا انسان تھا:مصطفی قریشی

لاہور(شوبزڈیسک) پنجابی فلموں کے بادشاہ سلطان راہی کی آج 23 ویں برسی منائی جائے گی ۔ اصل نام سلطان محمد تھا۔کیرئیرکا آغاز فلم باغی میں ایک معمولی سے کردار سے کیا ۔ 1971ءمیں فلم بابل میں انہیں ایک بدمعاش کا ثانوی ساکردار دیا گیا ۔ 1972میں بطور ہیرو ان کی پہلی فلم بشیرا ریلیز ہوئی ۔جس نے انھیں بام عروج تک پہنچادیا۔انہوں نے مجمو 804 فلموں میں کام کیا جن میں500سے زیادہ پنجابی زبان میں اور 160 فلمیں اردو زبان میں بنائی گئی تھیں۔ اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ سلطان راہی کے دنیا سے جانے کے بعد ہماری جوڑی ٹوٹ گئی ،مرحوم حقیقی زندگی میں واقعی ایک کھرا اور بہترین انسان تھا اور اسکی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا۔
مصطفی قریشی نے کہا کہ پنجابی بڑی میٹھی زبان ہے ،میری مادری زبان سندھی ہے لیکن فلموں میں کام کرنے کے لئے مجھے پنجابی زبان سیکھنی پڑی۔انہوں نے ایک انٹر ویوکے دوران کہا کہ پنجابی فلموں میں پنجابی زبان کاجاندار استعمال کیاجاتاہے ،سلطان راہی مرحوم پنجابی زبان کو اونچا بولتے تھے اور یہ پنجاب کی ثقافت کا حصہ ہے۔مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ ہمیشہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے جدوجہد کی ،مستقبل میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پچھلے دو سالوں سے پاکستانی فلمیں اچھا بزنس کررہی ہیں مگر بالی ووڈ کی فلموں کا زور توڑنے کیلئے مسلسل پاکستانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تب جا کر ہم بھارتی فلموں کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نئے سال میں فلموں کی تواتر کے ساتھ نمائش سے فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv