تازہ تر ین

پاکستانی نژاد رابعہ کولیر نے امریکہ میں بطور جج حلف اٹھا لیا

واشنگٹن(این این آئی) پاکستانی نژاد امریکی رابعہ کولیر نے ہوسٹن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ رابعہ چھ نومبر کو ریاست ٹیکساس کی 113 سول ڈسٹرکٹ عدالت کی جج منتخب ہوئی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رابعہ کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے، جنھوں نے ایک عشرے سے زیادہ مدت تک نچلی سطح پر خاص طور پر خواتین کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اور قومی منظر پر نمودار ہوئیں۔ وہ ٹیکساس اسٹیٹ بار میں خواتین کی پیشہ ور کمیٹی کے لیے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔چھ نومبر کے انتخابات میں رابعہ کولیر نے اپنے مدِ مقابل ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار، مائیکل لینڈرم کو 530516 کے مقابلے میں 645784 ووٹوں سے ہرایا تھا۔ ا±نھیں 54.9 جب کہ ا±ن کے مخالف کو 45.1 فی صد ووٹ پڑے۔اِس سے قبل 2016ءمیں ٹیکساس کی 11ویں ڈسٹرکٹ عدالت کے لیے ڈیموکریٹک رن آف دوڑ کے دوران کرسٹن ہاکنز نے ا±ن سے سبقت حاصل کی تھی۔ کرسٹن کو 59.24، جب کہ رابعہ کولیر کو 40.76 فی صد ووٹ پڑے تھے۔وہ ٹیکساس کی سدرن یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف لاءکی ڈگری لینے والی ہونہار اور پچھلے 12 برس سے ہیرس کاو¿نٹی کی نامور وکیل رہی ہیں۔ وہ وکالت کے شعبے میں کئی اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔وہ اپنے شوہر، رابرٹ کولیر اور دو بیٹوں کے ساتھ نارتھ ہیوسٹن میں رہتی ہیں۔ وہ ہیرس کاو¿نٹی ڈیموکریٹک لائرز ایسو سی ایشن‘ اور ’ایسو سی ایشن آف وومین اٹارنیزکے بورڈ کی رکن رہ چکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv