تازہ تر ین

فضل الرحمن حکومت مخالف اتحاد کیلئے سرگرم ، زرداری سے 24 گھنٹے میں 2 ملاقاتیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری سے دوسری ملاقات کی ہے۔مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت کو قریب لانے کے مشن پر ہیں اور اسی مقصد کیلئے انہوں نے آصف زرداری سے چوبیس گھنٹے میں دوسری ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان ملاقات کے دوران مو¿قف اپنایا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کو تمام گلے شکوے ختم کردینے چاہئیں۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف علی زرداری اور مولانافضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف جاری کارروائیوں پراظہارتشویش کیا اور مستقبل میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان دوریاں ختم کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے پر جلد ہی راضی کر لیا جائے گا،موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے تمام حکومتی فیصلے بیرونی دباﺅ پر ہورہے ہیں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مزید خراب ہورہی ہے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے ہیں امریکی دباﺅ پر اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو سست کیا جارہا ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہیں ہموار کی جارہی ہیں ۔ہفتہ کے روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کی خواہش پر ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں اتفاق کیا ہے کہ الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد ہم نے کہا تھا کہ بدترین دھاندلی کے خلاف احتجاجاً حلف نہ اٹھایا جائے لیکن اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے ہماری رائے سے اتفاق نہیں کیا اور یہ رائے سامنے آئی کہ ہم بھی پارلیمنٹ میں اکثریت لے سکتے ہیں تاہم اس اتفاق رائے کے باوجود پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کو ووٹ نہیں دیا اور اسی عدم اتفاقی کی وجہ سے اپوزیشن کی تمام جماعتیں متاثر ہوئی ہیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس وقت ملک میں بین الاقوامی دباو¿ پر قومی فیصلے ہورہے ہیں حکومت کے فیصلے ملک کو کمزوری کی طرف لے جارہی ہے یہ حکومت عوام کی منتخب حکومت نہیں ہے جعلی مینڈیٹ رکھتی ہے حکومت کی ناقص پالیسیوںکے نتیجے میں ڈالر کہاں پہنچ گیا ہے۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات پر راضی کرنے کی سرتوڑ کوشش جاری ہیں ،اس ضمن میں انہوں نے گزشتہ 24گھنٹوں میں آصف علی زرداری سے دو مرتبہ ملاقات کی ہے ،قریبی دوست دونوں راہنماﺅں کے درمیان دوریاں ختم کرانے کیلئے متحرک ہوگئے ،مولانا فضل الرحمن کی جانب سے آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کی تجویز دی گئی تاہم سابق صدر نے فوری حامی بھرنے سے معذرت کرلی۔ پارٹی رہنماﺅں س مشاورت کے بعد آگاہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمین پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کی تجویز دی اور انہیں راضی کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ تاہم آصف زرداری نے ملاقات کے لئے فوری حامی بھرنے سے معذرت کرلی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے باضابطہ ملاقات ہونی چاہیے۔ اپوزیشن جماعتوںکو دویار سے لگایا جارہا ہے ۔ تمام جماعتوں کو مل کر حکمت عملی طے کرنی چاہیے۔ جس کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ اول تو نواز شریف اس وقت جیل میں ہیں ان سے ملاقات کیسے ہوگی دوائم میں پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کرکے جلد آپ کو آگاہ کروں گا۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری اور نواز شریف کے قریبی دوست دونوں رہنماﺅں کے درمیان دوریاں ختم کرانے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv