تازہ تر ین

پی اے سی چیئرمین چور ، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھایا گیا : شیخ رشید

اسلام آباد( این این آئی، صباح نیوز) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کو مزید دوسال دئیے جائیںچور ڈاکو کسی کا احتساب نہیں کرسکتا، اس کے خلاف سپریم کورٹ آ رہا ہوں۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے زبردست کام کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کم از کم دو سال میں بہت سارے لوگوں کو پھانسیاں ہوئی ہیں، مجرم جیلوں میں گئے ہیں، 14سال بعد ریلوے میں وزیر آیا تو کرپشن کے کیسز وہیں پڑے ہیں۔ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئر مین بنانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں توایک بندے کے پیچھے لگا ہوں کہ دودھ کی رکھوالی پہ بلے کو نہیں بٹھایا جاسکتا،چور، ڈاکو کسی کا احتساب نہیں کرسکتا، اس کے خلاف سپریم کورٹ آ رہا ہوں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کوووٹ اس لیے ملا ہے کہ وہ آئین اور قانون کے تحت کرپٹ لوگوں کو شکنجے میں لائیں،اسی لیے لوگوں نے انہیں ووٹ دیئے۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر ہماری ضرورت کرپٹ لوگوں کے ساتھ مل کر چلنے کی ہے تو یہ اچھی موو نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے شہبازشریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کی دولت لوٹنے والے گرفتارہوکربھی قوم کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں، چوروں، ڈاکوﺅں اورلٹیروں کے لئے ڈاکٹروں نے بیان دیا ان کوکھلی فضا میں رکھو، اسحاق ڈارسابق وزیراعظم کے جہاز میں فرارہوا تو آصف زرداری بھی نکل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے، چین جانے کے بعد پتہ چلا شہبازشریف کا داماد بھی ڈاکو ہے، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین چورہے، دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھا دیا گیا، اس معاملے پرحکومت سے شدید اختلاف ہے، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پرعدالت سے رجوع کر وںگا۔ریلوے کی زمینوں کی لیزکے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جو عزت اورمقام پایا وہ تاریخی ہے، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ریلوے زمین فروخت نہیں کرسکتی، ریلوے اراضی لیز پر پانچ سال سے زیادہ نہیں دے سکتے، رائل پام کلب کیس کا فیصلہ جسٹس عظمت سعید شیخ کریں گے۔فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر امیر اورغریب کے لئے الگ الگ قانون ہوئے تو بے بس لوگ باہر ضرورنکلیں گے، 14 دنوں کے لئے دکانیں بند کی جاتی ہیں، غریب آدمی کہاں سے کھائے گا، ہمارا فرض ہے کہ ان لوگوں کا خیال رکھیں جن کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ والے 50 ہزارکا جرمانہ کررہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے، چین جانے کے بعد پتہ چلا شہبازشریف کا داماد بھی ڈاکو ہے، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین چورہے، دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھا دیا گیا، اس معاملے پرحکومت سے شدید اختلاف ہے، پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پرعدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں۔ریلوے کی زمینوں کی لیزکے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے جو عزت اورمقام پایا وہ تاریخی ہے، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ریلوے زمین فروخت نہں کرسکتی، ریلوے اراضی لیز پر پانچ سال سے زیادہ نہیں دے سکتے، رائل پام کلب کیس کا فیصلہ جسٹس عظمت سعید شیخ کریں گے۔فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر امیر اورغریب کے لئے الگ الگ قانون ہوئے تو بے بس لوگ باہر ضرورنکلیں گے، 14 دنوں کے لئے دکانیں بند کی جاتی ہیں، غریب آدمی کہاں سے کھائے گا، ہمارا فرض ہے کہ ان لوگوں کا خیال رکھیں جن کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ والے 50 ہزارکا جرمانہ کررہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv