تازہ تر ین

بڑے ڈاکو پکڑے جائیں تو اپوزیشن اکٹھی ہوجاتی ہے: ابراہیم خان ، نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل میں جائینگے امید ہے ضمانت ہوجائیگی:طاہرہ اورنگزیب ، سندھ حکومت پروٹوکول میں مصروف وفاقی حکومت نوٹس لے:فوزیہ حمید کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کی رہنماءفوزیہ حمید نے کہا ہے کہ کراچی کی روشنیوں کو نظر لگ گئی ہے بدنصیبی سے جیسے ہی امن ہونے لگتا ہے کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہو جاتا ہے میں سمجھتی ہوں یہ وزارت داخلہ کی کمزوری ہے سکیورٹی اداروں نے تو اپنا کام کر دیا۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیس صر ف پروٹوکول میں مصروف رہتی ہے ۔کراچی میں بدامنی سے پورا ملک متاثر ہوتا ہے ،سندھ حکومت سوئی ہوئی ہے وفاقی حکومت کو چاہئے خود نوٹس لے۔ قومی اسمبلی کے ممبر ابراہیم خان نے بتایا کہ گزشتہ حکومتوں نے جو ملک کو مقروض کیا اس سے ملک بہت پیچھے چلا گیا۔غریب شخص سائیکل چوری پر پکڑا جائے تو اسے الٹا لٹکا دیا جاتا ہے بڑے ڈاکوﺅں کو پکڑا جائے تو تمام اپوزیشن اکٹھی ہو جاتی ہے۔نیب کے قوانین میں ہم مزید بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔احتساب نہیں ہو گا تو نظام تباہ ہو جائے گا۔تحریک انصاف قانون کی عملداری کے لئے کام جاری رکھے گی ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔قانون سب کے لئے ایک ہے چاہے زرداری ہو یا عام شخص۔مسلم لیگ ن کی رہنماءطاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ ہم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل میں جائیں گے ان کے خلاف فیصلہ بہت کمزور ہے نواز شریف کی ضمانت ہو گی۔نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے۔نواز شریف کو جو سہولتیں دی گئیں وہ ان کا حق تھا۔نیب کی کارروائیاں مسلم لیگ ن کو کمزور نہیں کر سکتیں پارٹی میں پھوٹ نہیں۔موجودہ حکومت نے عوام کو صرف مہنگائی دی جس پر عوام چیخ اٹھے ہیں۔ہم موجودہ حکومت کو وقت دیں گے تاکہ وہ مظلوم نہ بن سکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv