تازہ تر ین

دنیا کا واحد ملک جہاں گھر مُفت دستیاب ہیں

ٹوکیو(ویب ڈیسک) ہمارے ہاں زمین کی قیمتیں اتنی بلند ہو چکی ہیں کہ غریب آدمی کے لیے اپنا گھر بنانے کا سوچنا بھی محال ہے مگر ایک ملک ایسا ہے جہاں لوگوں کو بالکل مفت مکان دیئے جا رہے ہیں اور یہ ملک بھی کوئی ایسا ویسا نہیں بلکہ جاپان ہے۔سی این بی سی کے مطابق جاپان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے آبادی تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے اور جاپانیوں کی اکثریت بھی عمررسیدہ ہے۔ چنانچہ مختلف قصبوں اور دیہات میں خالی گھروں کی تعداد بھی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے، جنہیں پ±ر رکھنے کے لیے اکثراوقات لوگوں کو مفت گھر کی پیشکش کر دی جاتی ہے۔جاپان کی کئی پراپرٹی ویب سائٹس پرمالکان کی طرف سے یا قصبات کی انتظامیہ کی طرف سے گھر مفت دیئے جانے کے اشتہارات موجود ہیں۔ یہ گھر حاصل کرنے کے لیے آپ کو صرف اس گھر پر واجب الادا ٹیکس ادا کرنے ہوں گے یا پھر ایجنٹ کا کمیشن۔ اس کے علاوہ گھر بالکل مفت مل جاتا ہے۔ یہ گھر ایسے لوگوں کے ہوتے ہیں جو شہر منتقل ہو چکے ہیں اور اب اس گھر کا ٹیکس وغیرہ ادا نہیں کرنا چاہتے، یا پھر ایسے لوگ جو دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔مقامی حکومتیں ان گھروں کی ازسرنوبحالی پر اچھی خاصی سبسڈی بھی دیتی ہیں۔ان ویب سائٹس پر قیمت کے عوض بھی جو گھر دستیاب ہیں ان کی قیمت انتہائی کم ہے اور وہ تین سے چار لاکھ روپے میں مل جاتے ہیں۔جاپان کی ایک رئیل سٹیٹ ویب سائٹ ’ری تھنک ٹوکیو‘کی رپورٹ کے مطابق 2013ءمیں پورے جاپان میں 80لاکھ سے زائد گھر خالی پڑے تھے، جو پورے جاپان کے گھروں کا 13.52فیصد ہیں۔ اب ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv