تازہ تر ین

پاکستان ہاکی لیگ کا پھر ملتوی ہونے کاامکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ہاکی لیگ اور ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے شیڈول میں مماثلت پی ایچ ایف حکام کے لئے درد سر بن گئی جس کے باعث آئندہ برس جنوری میں شیڈول پاکستان ہاکی لیگ(پی ایچ ایل) کے ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف کی بھر پور کوششوں کے باوجود تاحال پاکستان ہاکی لیگ کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیگ آئندہ برس 12 تا 19 جنوری تک لاہور میں کروائے جانے کی تجویز ہے تاہم پاکستان لیگ اور پروہاکی لیگ کی تاریخوں میں مماثلت کی وجہ سے حکام ایک بار پھر شیڈول کو تبدیل کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ ایف آئی ایچ کی پروہاکی لیگ 19 جنوری سے شروع ہو رہی ہے جس میں 4 کنفیڈریشنز کی 9 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا، بیلجیم، ہالینڈ، جرمنی، انگلینڈ، ارجنٹائن، سپین، نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں شریک ہیں۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 2 فروری کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی، ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف چاہتی ہے کہ لیگ کی ہر ٹیم میں کم از کم 3 غیرکھلاڑی ضرور شامل ہوں تاہم لیگ کی مارکیٹنگ ٹیم اب تک صرف 12 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ہی کنفرم کر سکی ہے، ہدف کو پورا کرنے کے لئے ٹیم کو مزید وقت درکار ہے۔ذرائع کے مطابق لیگ کے ممکنہ شیڈول کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی کرسمس اور نیو ایئر کی تعطیلات کی وجہ سے پاکستان کا سفر کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔ مارکیٹنگ ٹیم نے پی ایچ ایف حکام کو لیگ کی تاریخوں کو آگے لے جانےکی درخواست کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف حکام خود بھی پروہاکی لیگ اور پاکستان ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لئے لیگ کے شیڈول کو تبدیل کرنے کے حق میں ہے، پی ایچ ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ہے، اس اجلاس میں پاکستان ہاکی لیگ کی نئی تاریخ کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv