تازہ تر ین

نصیرالدین شاہ کو اجمیر لٹریچر فیسٹیول کے افتتاح سے جبری طور پر روک دیا گیا

اجمیر(ویب ڈیسک) بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کو بے نقاب کرنے والے معروف اداکار نصیرالدین شاہ کو اجمیر لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح کرنے سے جبری طور پر روک دیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے مشتعل کارکنان نے عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کو 5ویں اجمیر لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح کرنے سے روک دیا۔ نصیرالدین شاہ کو فیسٹیول میں اپنی کتاب کے سیشن میں بھی شرکت کرنا تھی۔فیسٹیول کے آغاز پر وزیر اعظم نریندرا مودی کی جماعت کے مشتعل کارکنان نے اداکار نصیر الدین شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کی تصاویر کو نذر آتش کردیا۔ مظاہرین نے نصیر الدین شاہ سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔فیسٹیول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو ممکنہ مظاہروں سے متعلق آگاہ کردیا گیا تھا اس کے باوجود مظاہرین فیسٹیول میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور ہنگامہ آرائی کی۔ نصیر الدین شاہ اپنا خطاب مختصر کرکے فیسٹیول سے واپس چلے گئے۔فیسٹیول کے اختتام پر اداکار نصیرالدین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی اس طرح کی باتیں کہی ہیں لیکن کبھی غدار کا لیبل چسپاں نہیں کیا گیا، نجانے اس بار کیا نیا ہوگیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv