تازہ تر ین

مشکوک ڈرون طیارے کی اڑان: گیٹ وک ائیرپورٹ پر تیسرے روز بھی فلائٹ آپریشنز معطل

لندن(ویب ڈیسک)مشکوک ڈرون طیارے کی اڑان کے باعث لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پر تیسرے روز بھی فلائٹ آپریشنز معطل ہے۔ لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پر ائیر فیلڈ کے نزدیک وقفے وقفے سے نظر آنے والے ڈرونز کی تلاش جاری ہے تاہم ملزم اب تک نہیں پکڑا جاسکا ہے۔ حکام کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 50 دفعہ ڈرونز دیکھے گئے ہیں جس کے باعث 760 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ ائیر فیلڈ کے نزدیک وقفے وقفے سے نظر آنے والے ڈرونز کو مار گرانے کیلئے برطانوی پولیس کے اسنائپر اور فوجی اہلکار موقع کی تلاش میں ہیں جب کہ ملزم کی تلاش کیلئے خفیہ ایجنسی کی بھی مدد لی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق ماہر ڈرون آپریٹر5 میل کے فاصلے پر موجود ہوسکتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ یقین ہے کہ ڈرون آپریٹر کا مقصد ائیرپورٹ کے پروازوں کو نظام کو متاثر کرنا ہے۔وزیر اعظم ٹریزامے کا کہنا ہے کہ وقت پڑنے پر پولیس کے اختیارات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، ائیر پورٹ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پروازوں میں تاخیر کا سلسلہ کرسمس کی شام تک جاری رہ سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv