تازہ تر ین

شہباز شریف بلا مقابلہ پی اے سی چیئرمین منتخب ،خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پارلیمنٹ آمد

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بلا مقابلہ پبلک اکا ﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں .پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے شہبازشریف کا نام شیخ روحیل اصغر نے تجویز کیا، ملک عامر ڈوگر اور مشاہد حسین سید نے شہبازشریف کے نام کی تائید کی.پی اے سی کا چیئرمین منتخب ہونے پر شہبازشریف نے کہا کہ تمام اراکین کے اعتماد کا مشکور ہوں، سب کوساتھ لے کرچلوں گا، احتساب کا عمل شفاف ہوگا. شہبازشریف نے کہا کہ احتسابی عمل کوبہتر بنانا ضروری ہے، پی اے سی ایک موثرفورم ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ دورکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کے لیے کنوینربناﺅں گا.واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کے قیام کے بعد شہباز شریف کو پی اے سی کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا لیکن حکومت نے انہیں یہ عہدہ دینے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے اس معاملے پر سخت ڈیڈ لاک تھا.قانون کے تحت قائد ایوان کے انتخاب کے بعد 30 روز میں اسپیکر اسمبلی تمام قائمہ اور فعال کمیٹیاں قائم کرنے کے پابند ہوتے ہیں. لہٰذا 18 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اسپیکر اسمبلی کو 17 ستمبر تک پارلیمنٹ کی 3 درجن سے زائد کمیٹیوں کا قیام عمل میں لانا تھا. مذکورہ معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کے ٹھوس موقف کے باعث تاحال قومی اسمبلی کے اجلاس قائمہ کمیٹیوں کے قیام کے بغیر ہورہے تھے.اپوزیشن نے دھمکی دی تھی کہ پارلیمانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اگر پی اے سی چیئرمین شپ نہیں دی گئی تو وہ تمام کمیٹیوں کا بائیکاٹ کردے گی، جس کے باعث اسپیکر اسد قیصر نے کمیٹیوں کے قیام کا عمل روک دیا تھا. قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہا?س میں جاری ہے جس میں شرکت کیلئے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے قائد شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچیے.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv