تازہ تر ین

ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ میں دھواں دھار واپسی کیلئے کوشاں

حیدر آباد (سی پی پی ) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ میں شاندار واپسی کیلئے تیاریاں شروع کردیں، کہتی ہیں کہ پریکٹس کیلئے پورا دن اذہان سے دور رہنا انتہائی مشکل کام تھا، یہ سب کچھ ٹینس کورٹ میں واپسی کیلئے ہے۔ پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کیلئے تیاری شروع کردی، وہ 2019 میں دھواں دھار انداز سے کورٹ میں اترنا چاہتی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ مداح کب آپ کو واپس ایکشن میں دیکھیں گے، جس پر انہوں نے کہا کہ حقیقت پسندی سے بتاں تو میں آئندہ سال کے آخر تک کورٹ میں اترنے کیلئے پرامید ہوں، میں یہ سب کچھ آرام سے اور تیاری کے ساتھ کرنا چاہتی ہوں، میں معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی جو بھی کرنا چاہتی ہوں وہ پوری مہارت سے کرنا چاہتی ہوں۔ وہ بولیں کہ میں واپسی پر لیول 1 کے کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنا چاہوں گی، میں بہترین ماں بننا چاہتی ہوں، جیسے بہترین کھلاڑی ہوسکتی ہوں، میں اعلی سطح پر رہنا چاہوں گی، آپ کو اچھے کی امید رکھنی چاہئے، کوشش کریں اور اپنا مقام دوبارہ حاصل کرلیں، میں خود پر ضرورت سے زیادہ دبا نہیں ڈالنا چاہتی۔ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ کھیل چھوڑ چکے ہیں، لوسی سفارووا نے ریٹائرمنٹ لے لی، ایلینا ویسنینا بھی ماں بن چکی ہیں، جب میں واپس آں گی تو ان کے ساتھ جوڑی بنانے کیلئے بات کروں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv