تازہ تر ین

چین کا امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر ردعمل

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چنینگ نے امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے کیوں کہ خلا کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کیلیے تباہ کن ہوگا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چنینگ نے پریس بریفنگ کے دوران امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خلا کو امن کا مقام رہنے دیا جائے اور اسلحہ کے انبار نہ لگائے جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv