تازہ تر ین

امریکی اٹارنی جنرل نے فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی دارالحکومت کے اٹارنی جنرل نے فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔واشنگٹن ڈی سی کے اٹارنی جنرل نے صارفین کا ڈیٹا چرانے والی کمپنی ’کیمبرج انالیٹیکا‘ کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ معروف سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک اپنے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے میں ناکام ہوچکا ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ صارفین کا ڈیٹا دوسروں کو فراہم کرنا دھوکہ دہی ہے، فیس بک نے صارفین کی اجازت کے بغیر ان کا ذاتی ڈیٹا نجی کمپنیوں کو فراہم کیا جنہوں نے اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔امریکی عام انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم چلانے والی کمپنی کیمبرج انالیٹیکا فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چرایا تھا اور اسے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے استعمال کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv