تازہ تر ین

لاہور کی زینب بھی درندگی کی بھینٹ ہو گئی

لاہور (کرائم رپورٹر) ایک اور زینب طرز کا وقوعہ لاہور میں رونماءہوگیا، لوہاری گیٹ کے علاقہ میں 9سالہ بچی کومبینہ زیادتی کے بعد نامعلوم افراد نے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا، مقتولہ بچی کی والدہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئی ہوئی ہے، وزیر اعلی پنجاب کا نوٹس، آئی جی پنجاب سے تفصیلات طلب کر لیں، پولیس نے چند مشکوک افراد کوحراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ قصور میں درندگی کا نشانہ بننے کے بعد بے دردی سے قتل کی جانے والی زینب کے بعد تقریباً اسی طرز کا واقعہ گذشتہ روز لوہاری گیٹ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں 9سالہ عائشہ کو نامعلوم افراد نے مبینہ زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اُتار دیا جبکہ اس واقعے میں بھی مقتولہ بچی کی والدہ سعودی عرب عمرہ کی سعادت پر گئی ہوئی تھی۔ واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے فرانزک لیب بھجوا دیئے ہیں۔ واقعے کا علم ہوتے ہی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اس حوالے سے ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ چند مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ مبینہ زیادتی اور قتل کی وجہ پوسٹمارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد ہی عیاں ہونگی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ جو عمرہ کی ادائیگی پر گئی ہوئی ہے طارق جمیل نامی شخص کی بیوی تھی لیکن ان کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv