تازہ تر ین

بھارتی سیکھنے کو ترجیح نہیں دیتے، خود کو ٹیلنٹڈ سمجھتے ہیں، شاہ رخ

ممبئی( ویب ڈیسک ) بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جسے جلد ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔اس رومانٹک کامیڈی فلم میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما دوسری بار ان کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی۔اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی بار شاہ رخ خان ایک بونے یعنی چھوٹے قد کے آدمی، انوشکا شرما دماغی طور پر مفلوج بن جانے والی سائنسدان اور کترینہ کیف ڈانسر اداکارہ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔فلم میں ان تینوں کے ٹرائی اینگل رومانس کو دکھایا جائے گا۔اس فلم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے اس فلم کے لیے اسسٹنٹ ہدایت کارہ کی خدمات سر انجام دی ہیں۔اگرچہ تاحال شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور بیٹے آرین خان نے فلمی دنیا میں انٹری نہیں دی، تاہم ان کے ڈیبیو سے پہلے ہی ان کے والد ان کے مستقبل پر کھل کر بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔شاہ رخ خان کا ماننا ہے کہ ان کے دونوں بچوں کو کم سے کم 3 سے 4 سال تک اداکار اور فلم پروڈکشن کی تعلیم لینی چاہیے، جس کے بعد ہی وہ اداکاری کریں۔اسی طرح جہاں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے آرین خان کو اداکاری کے بجائے فلم پروڈکشن اور بیٹی سہانا خان کو ہدایت کاری کے بجائے اداکاری کا شوق ہے۔وہیں انہوں نے اداکاری کے حوالے سے بھارت بھر میں پائے جانے والے تصورات پر کھل کر بات کی ہے اور تسلیم کیا ہے کہ بھارتی محنت کرنے اور سیکھنے کے بجائے از خود یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ وہ ٹیلنٹڈ ہیں۔دکن کیرونیکل کے مطابق اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے دوران بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے ایک بار پھر بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی سہانا خان فلمی کیریئر شروع کرنے سے پہلے یہ دیکھے اور سیکھے کے اداکاری کیا ہے اور وہ کس طرح ہوتی ہے؟



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv