تازہ تر ین

دبئی میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکراتی عمل کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس استنکزئی کی سربراہی میں افغان طالبان کا وفد اور امریکی حکام افغان امن مذاکرات کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں فریقین کے درمیان 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے لیے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب، پاکستان اور متحدہ عرب ا مارات کے حکام بھی حصہ لیں گے۔ قبل ازیں طالبان حکام اور امریکا کے خصوصی نمائندے برائے امن زلمے خلیل زاد کے درمیان قطر میں مذاکرات کے دو ادوار ہوچکے ہیں۔دبئی میں امن مذاکرات طویل سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جس میں امریکا نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ افغان طالبان نے بیرونی طاقتوں کی مدد سے الیکشن میں کامیاب ہونے والی موجودہ حکومت کو غیر آئینی حکومت قرار دیتے ہوئے کابل انتظامیہ سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا تھا۔وزارت خارجہ پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے امن مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اور دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ پاکستان بھی افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے۔ امن مذاکرات سے افغانستان اور خطے میں امن کی فضا سازگار ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv