تازہ تر ین

اسکردو سرد ترین مقام، کراچی میں بھی رواں سال کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ

کراچی (ویب ڈیسک ) ملک بھر میں ٹھنڈی ٹھار ہواو¿ں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، اسکردو آج ملک کا سرد ترین مقام رہا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، دوسری جانب کراچی میں بھی آج رواں برس موسم سرما کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔آج صبح 9 بجے اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ استور میں منفی 9، گوپس و کالام میں منفی 8، چلاس میں 3 اور چترال میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا، کوئٹہ اور قلات میں پارہ منفی 6 ڈگری تک گر گیا۔کراچی میں رواں برس کا کم ترین درجہ حرارت محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔آج صبح 8 بجے شہر کا درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو رواں سال کراچی میں موسم سرما کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔سندھ کے دیگر شہر بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ آج صبح 9 بجے حیدرآباد میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ موئن جودڑو میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب میں بھی سردی میں اضافہ دوسری جانب پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح 9 بجے لاہور میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور میں 3، فیصل آباد میں 4 اور ملتان میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جہلم اور جھنگ میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ، منڈی بہاو¿ الدین میں 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8، بہاولپور میں 11 جبکہ رحیم یار خان اور گجرانوالہ میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv