تازہ تر ین

دورہ افر یقہ :قومی کرکٹ ٹیم نے جوہانسبر گ میں ڈیرے ڈال لیے

جوہانسبرگ(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل مشقوں کا باقاعدہ آغاز کردیا اور پہلے روز فٹنس کی بہتری کو اولین ترجیح دیتے ہوئے زیادہ تر پلیئرز جسمانی ورزشیں اور دیگر ڈرلز کرتے دکھائی دیئے۔سری لنکا میں ایمرجنگ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی جنوبی افریقہ پہنچ کر سکواڈ سے منسلک ہو گئے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق لیگ سپنر یاسر شاہ 20 دسمبر تک جوہانسبرگ پہنچ جائیں گے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے طویل سفر کی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے ایک دن آرام کے بعد گزشتہ روز میدان سنبھال لیا اور کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی فٹنس کی بہتری پر توجہ دیتے رہے۔واضح رہے کہ سکواڈ میں شامل تین کھلاڑیوں شاداب خان،فخر زمان اور محمد عباس کو فٹنس کی مشکلات درپیش ہیں لیکن سلیکشن کمیٹی نے انہیں دورے پر جانے سے قبل فٹنس کے کسی امتحان سے گزارنے کی زحمت تک نہیں کی حالانکہ یہ ایک ایسا پہلو ہے جس پر حالیہ عرصے کے دوران بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری کیلئے مسلسل کام کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں ٹیسٹ سیریز کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv