تازہ تر ین

مکی کو پروٹیز ٹور میں قومی سکواڈ سے بڑی امیدیں

جوہانسبرگ (نیوزا یجنسیا ں ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات سے باہر زیادہ اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ٹیم کی بالنگ گزشتہ دورہ جنوبی افریقہ کی نسبت بہت بہتر ہے لہذا پاکستان کی جنوبی افریقہ میں پہلی سیریز جیتنے کے امکانات ہیں۔جنوبی افریقی نژاد مکی آرتھر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنے آبائی ملک پہنچے ہیں جہاں پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی20 میچ کھیلے گی۔پاکستان نے اس سے قبل 2013 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا جب اسے ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ون ڈے سیریز میں بھی شکست ہوئی تھی۔پاکستانی ٹیم کے لیے سیریز میں سب سے بڑا چیلنج جنوبی افریقہ کی بانسی وکٹوں پر ڈیل اسٹین، ورنن فلینڈر اور کسگیسو ربادا پر مشتمل بالنگ اٹیک کا سامنا کرنا ہو گا جو اس سے قبل کئی مہمان ٹیموں کی بیٹنگ لائن کو ٹھکانے لگا چکے ہیں خصوصا پاکستانی ٹیم کی غیرمستقل مزاج بیٹنگ لائن ٹیم مینجمنٹ کے لیے بہت بڑا دردسر بنی ہوئی ہے اور اسی کمزوری کی وجہ سے پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف جیتی سیریز 1-2 سے گنوانی پڑی تھی۔تاہم قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے دعوی کیا کہ پاکستان کی نوجوان بیٹنگ لائن اب پاکستان کے ہوم گرانڈ متحدہ عرب امارات سے زیادہ بیرون ملک بہتر بیٹنگ کرتی ہے کیونکہ اب وہ لیگ اسٹمپ پر کھڑے نہیں ہوتے جبکہ ان کنڈیشنز میں پیس اور سوئنگ کا بھی اچھے طریقے سے سامنا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی ٹیم کی نسبت اس مرتبہ پاکستانی ٹیم کی بالنگ لائن بہت بہتر ہے جو 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتا ہے البتہ ہمارے لیے اصل چیلنج 350 سے 400 رنز بنانا ہے اور اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب رہے تو ہم کسی بھی طرح کی کنڈیشنز میں 20وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پاکستان کے خلاف گزشتہ سیریز میں جنوبی افریقہ کی فتح میں اس وقت کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جو ٹیسٹ سیریز میں 2 سنچریوں کی بدولت مین آف دی سیریز قرار پائے تھے البتہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور جنوبی افریقہ ٹیم کی بیٹنگ لائن اس کے بعد مشکلات سے دوچار ہے۔لیکن قومی ٹیم مکی آرتھر نے اس تاثر کو رد کیا کہ میزبان ٹیم ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد کمزور ہو چکی ہے اور انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن اب بھی بہت اچھی ہے لیکن اب ہماری بالنگ بھی بہت بہتر ہو چکی ہے۔کوچ نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم ٹی20 ٹیم ناقابل یقین کارکردگی دکھا رہی ہے، ون ڈے بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کو ہم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ ٹیم انتہائی شاندار ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے پاس جنوبی افریقہ میں سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز انوی ٹیشن الیون کے خلاف وارم اپ میچ سے کرے گی جس کے بعد 26 دسمبر سے مہمان ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv