تازہ تر ین

مفادات کا تحفظ؛ پی ایس ایل فرنچائزز کا ”غیراعلانیہ اتحاد“ قائم

کراچی(ویب ڈیسک) پی ایس ایل فرنچائزز نے اپنے مفادات کو تحفظ دینے کیلیے”غیراعلانیہ اتحاد“ قائم کرلیا جب کہ ایک اونرکومختار نامہ دے کر اپنی جانب سے فیصلوں کا اختیار سونپ دیا گیا ہے۔پی ایس ایل فرنچائززکے درمیان کئی معاملات پراختلافات پائے جاتے ہیں، بعض کو بھاری سرمایہ کاری کے باوجود کم قیمت پر فروخت ہونے والی ٹیموں کے برابر منافع ملنے پر بھی اعتراض ہے،اس کے باوجود اب انھوں نے اپنا ایک ”غیراعلانیہ اتحاد“ قائم کر لیا،اس کا مقصد باہمی مفادات کا تحفظ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں منعقدہ گورننگ کونسل میٹنگ کے بعد فرنچائز اونرز نے الگ سے ملاقات کی، اس موقع پر سب نے مل کر ایک مختار نامے پر دستخط کیے، جس کے تحت ایک فرنچائز اونر کو دیگر کی جانب سے بھی فیصلوں کا حق دے دیا گیا، وہ کسی کے خلاف قانونی کارروائی سمیت سب کچھ کر سکتے ہیں۔ صرف ایک فرنچائز اونر نے مذکورہ ”پاورآف اٹارنی“پر دستخط سے گریز کیا۔دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی اور خود فرنچائززکی جانب سے بھرپور کوشش کے باوجود اب تک حکومت کی جانب سے ٹیکس میں چھوٹ کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے،اس حوالے سے اب عدالت سے رجوع کرنے پر غور بھی جاری ہے، ٹیکس میں چھوٹ ملنے کی آس پر بعض ٹیموں نے اب تک فیس جمع نہیں کرائی، انھوں نے حکام سے کہا تھا کہ بغیر ٹیکس کے فیس لے لی جائے مگر یہ درخواست قبول نہیں کی گئی۔چند روز قبل بورڈ نے فرنچائزز کومزید 10روزکا وقت دیا تھا،آئندہ ہفتے یہ مدت مکمل ہونے پر بینک گارنٹی کیش کرا لی جائے گی، البتہ حکام کو امید ہے کہ ایسی نوبت نہیں آئے گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فور میں اب 2 ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv