تازہ تر ین

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 24 جنگجو، 17 شہری ہلاک

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان اور اتحادی افواج کے طالبان کے ٹھکانوں پر دو مختلف حملوں میں 24 جنگجو مارے گئے جب کہ 17 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں افغان سیکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج کی دو مشترکہ کارروائیوں میں 25 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔افغانستان کے صوبے کنڑ میں مشترکہ کارروائی طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 20 جنگجو مارے گئے جب کہ 8 جنگجو اور 4 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ صوبے کنڑ میں اتحادی افواج نے نہتے شہریوں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا جس کے باعث 17 شہری بھی ہلاک ہوئے تاہم افغان حکومت نے شہریوں کی ہلاکت کی تردید کی۔دوسری جانب افغان صوبے ہلمند میں امریکی فوج نے ایک ڈرون حملے میں 4 مشتبہ جنگجو کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ڈرون حملے میں مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔طالبان کی جانب سے صوبے ہلمند میں ڈرون حملے میں شدت پسندوں کی ہلاکت سے متعلق تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز ان کارروائیوں کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv