تازہ تر ین

آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

کینبرا(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا سفارتخانہ اس وقت تک تل ابیب سے مغربی یروشلم منتقل نہیں ہوگا جب تک امن سمجھوتہ نہیں ہو جاتا۔اسکاٹ موریسن نے کہا کہ آسٹریلیا فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور فلسطیینوں کی اپنی ریاست کی خواہش کو بھی تسلیم کرتا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا جس کے بعد رواں سال مئی میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کردیا گیا۔1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) پر قبضہ کر لیا تھا۔ تب سے اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا نے یروشلم پر اسرائیلی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا تھا تاہم اب امریکا، آسٹریلیا، پیراگوئے اور گوئٹے مالا اسے تسلیم کرچکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv