تازہ تر ین

نجم سیٹھی نے پی سی بی کو 30کروڑ کا نقصان پہنچا دیا

اسلام آباد( آن لائن ) نجم سیٹھی نے خو د کو صحیح ثابت کرنے اور بھارت سے زر تلافی پانے کے چکر میں بورڈ کاپیسہ پانی کی طرح بہایا۔پاکستان نے باہمی سیریز کھیلنے کا معاہدہ پورا نہ کرنے پر بھارت کیخلاف 63 ملین ڈالر کا مقدمہ کیا تھا ۔جس کا نتیجہ اس کے خلاف سامنے آیا اور اب مزید رقم بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے کیوں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )نے پی سی بی سے اخراجات کی مد میں 28.6کروڑ پاکستانی روپے (15کروڑ بھارتی روپے) وصول کرنے کے لیے کیس کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایسے کیسز میں دونوں پارٹیز اور تنازعات کمیٹی اپنے اپنے اخراجات کی مکمل تفصیل پیش کرتی ہیں، پھر دونوں پارٹیز میں سے جس کے خلاف فیصلہ آئے اسے ادائیگی کرنا پڑتی ہے، اب پاکستان کو بھی رقم دینا پڑے گی اور اسے چیلنج بھی نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ثالثی کمیٹی کے سامنے کہہ سکتا ہے کہ پی سی بی یہ کیس نجم سیٹھی کی لاپرواہی کی وجہ سے ہارا اور ان کی غلطیوں کی سزا پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہیں ملنی چاہیئے تاہم حتمی فیصلہ کمیٹی کا ہی ہوگا ۔بھارت سے قانونی جنگ کے لیے نجم سیٹھی کے دور میں پی سی بی نے تقریبا ایک ملین پانڈ کا بجٹ رکھا تھا، اس کیس کو لڑنے کے لیے پاکستان سمیت برطانوی وکلا کی بھی خدمات حاصل کی گئیں، سابق چیئرمین نجم سیٹھی و دیگر آفیشلز نے انگلینڈ کے کئی ٹورز کیے، اس سب پرتقریبا8 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے ہی بگ تھری کی حمایت پر بھارت سے کئی سیریز کا کھوکھلا معاہدہ کیا تھا،انھوں نے اپنے آپ کو درست ثابت کرنے کے لیے ثالثی کمیٹی میں کیس کرایا حالانکہ اس وقت بھی بعض آفیشلز کا خیال تھا کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا اور اب بھی ایسا ہی ہوا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv