تازہ تر ین

پی ایس ایل فور ،8میچز پاکستان میں ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ چوتھے ایڈیشن میں مجموعی طور پر34میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، 14فروری کو دبئی میں افتتاحی تقریب کے ساتھ دفاعی چیمپئن اسلام آباد اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 9، 10، 12مارچ جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 7، 10، 12، 15مارچ کو میچز رکھے گئے ہیں جب کہ فائنل 17مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے مکمل شیڈول کااعلان کردیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14فروری2019سے شروع ہوگا اور17مارچ2019کو اختتام پذیر ہوگا،اس ٹورنامنٹ کے پہلے26 میچز ابو ظہبی ، دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے جب کہ اگلے آٹھ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے ،نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں ایونٹ کے پانچ میچز کھیلے جائیں گے جب کہ تین میچز قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلے جائیں گے ، ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور گزشتہ تینوں سیزنز کے دوران آخری نمبر پر رہنے والی لاہور قلندرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ پروگرام کے مطابق دبئی ، شارجہ کے ساتھ ابوظہبی بھی اس بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا۔ لاہور میں 9، 10اور 12مارچ کو میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ کراچی میں 07، 10، 12، 15مارچ کو میچز رکھے گئے ہیں جب کہ فائنل 17مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق15فروری کو چھٹی ٹیم اور کراچی کنگز کے مابین میچ کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ 16فروری کو پہلا میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور چھٹی ٹیم جبکہ دوسرا میچ لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے مابین دبئی میں کھیلا جائے گا۔17فروری کو پہلا میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور لاہور قلندر جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندر اکے مابین دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 2 دن وقفے کے بعد 20 فروری کو واحد میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورچھٹی ٹیم کے مابین شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا ۔ 21فروری کوکراچی کنگزاور پشاور زلمی کے مابین شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا ۔22 فروری کو پہلا میچ لاہور قلندرز اور چھٹی ٹیم جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائٹڈ اورپشاور زلمی کے مابین شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

23فروری کو پہلا میچ لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائٹڈ اورکراچی کنگزکے مابین شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔24فروری کو پہلا میچ پشاور زلمی اور چھٹی ٹیمجبکہ دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورکراچی کنگزکے مابین شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔26فروری کو واحد میچ چھٹی ٹیم اوراسلام آباد یونائٹڈ کے مابین دبئی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔27فروری کو پہلا میچ لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز دوسرا میچ اسلام آباد یونائٹڈ اورکراچی کنگزکے مابین دبئی میں کھیلا جائے گا۔28فروری کو پہلا میچ کراچی کنگزاور چھٹی ٹیم جبکہ دوسرا میچ لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے مابین دبئی میں کھیلا جائے گا۔یکم مارچ کوپہلا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد جبکہ دوسرا میچ چھٹی ٹیم اور کوئٹہ کے مابین دبئی میں کھیلا جائے گا۔4مارچ کو پہلا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اورچھٹی ٹیم کے مابین ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔5مارچ کو پہلا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ دوسرا میچ کوئٹہ اور اسلام آباد کے مابین ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔7مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔9مارچ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے مابین میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔10مارچ کو پہلا میچ کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز مابین میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی جبکہ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور چھٹی ٹیم کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔12مارچ کو پہلا ایلیمنیٹر لاہور جبکہ دوسرا ایلیمنیٹر میچ 15مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔کوالیفائر میچ 13مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv