تازہ تر ین

کترینہ کیف نے ٹھگس آف ہندستان کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

ممبئی (شوبز ڈ ےسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی فلم ” ٹھگس آف ہندوستان” کی ناکامی کا اعتراف کر کے سب کو حیران کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار عامر خان کے “ٹھگس آف ہندوستان” کی ناکامی کے اعتراف کے بعد اب اداکارہ کترینہ کیف نے بھی ناکامی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ فلم کو اچھے سے بھی اچھا بنانے کی کوشش کی گئی تھی اور سب نے اپنی طرف سے اچھا ہی کام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے ،لیکن اس کے باوجود شائقین کی توقعات پر “ٹھگس آف ہندوستان” پورا نہ اتر سکی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ” میں فلم کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کر تی ہوں” ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv