تازہ تر ین

عمران ہاشمی کی نئی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا ٹریلرجاری کردیاگیا

ممبئی (اشو بز ڈےسک ) فلم ’جنت ‘،” بادشاہو‘ اور’ا ظہر‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہرد کھا نے والے اداکار عمران ہاشمی کی اگلی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا آفیشل ٹریلرریلیز کردیا گیا۔ا س میں عمران ہاشمی اپنی پچھلی فلموں سے بالکل مختلف کردار میں نظر آرہے ہیں۔فلم کی کہانی تعلیمی نظام میں موجود نقل مافیا کے گرد گھومتی ہے جس نے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔عمران ہاشمی ٹریلر میں نقل مافیا کے سرگرم کارکن کے طور پرنظرآئیں گے۔ فلم کی کہانی سومک سین نے لکھی ہے جب کہ عمران ہاشمی کی پروڈکشن کمپنی ایلپسس انٹرٹینمنٹ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔اس فلم کے ذریعے عمران ہاشمی پروڈکشن کے شعبے میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ فلم ’چیٹ انڈیا‘ اگلے ماہ 25 جنوری 2019 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv