تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں شیلٹر ہومز کا افتتاح کردیا

پشاور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں شیلٹر ہوم کاافتتاح کردیا۔پشاور میں شیلٹر ہوم کے افتتاح پر وزیراعظم عمران خان کو اس میں فراہم کردہ سہولتوں اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چار ٹرانسپورٹ اڈوں کے قریب شیلٹر ہومز بنائے گئے ہیں، 4 شیلٹر ہومز میں مجموعی طور پر 500 افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے جب کہ شیلٹر ہوم میں فیملیز کے لیے بھی 3 کمرے مختص ہیں۔وزیراعظم کو مزید بتایا گیا کہ شیلٹر ہوم میں گرم پانی کے لیے گیزر لگوائے گئے ہیں جب کہ سیکیورٹی کے لیے کیمرے لگائے گئے ہیں۔شیلٹر ہومز حکام کی جانب سے وزیراعظم کو منشیات کے خلاف مہم چلانے سے بھی ا?گاہ کیا گیا تو اس موقع پر عمران خان نے منشیات کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم اسلام آباد سے شروع کررہے ہیں، منشیات اب اسکولوں میں چلی گئی ہے اور یہ بڑا عذاب بن گیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت منشیات کے عادی افراد کی بحالی پروگرام سے وفاق کو بھی آگاہ کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv