تازہ تر ین

ٹریفک قوانین میں بہتری لانے کیلئے اسمبلی سے قانون سازی کی جائیگی: سینئر وزیر

لاہور(ویب ڈیسک)کمرشل ڈرائیورز کو یکم جنوری سے مرحلہ وار تربیتی کورسز کرائے جائیں 3سے6ماہ میں تمام ڈرائیورز کو اس پراسیس سے گزارا جائے :عبدالعلیم خان کی ہدایت۔لاہور کے بعد دیگر بڑے شہروں میں اس منصوبے کو شروع کیا جائے۔غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز کوزندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔لائسنس سے پہلے ڈرائیونگ سکولوں سے باقاعدہ تربیت دلائی جائے
نجی شعبے کے تعاون سے ہر شہر میں ڈرائیونگ سکول قائم ہونے چاہئیں۔ہیلمٹ کی پابندی احسن اقدام ہے،اسے جاری رکھا جائے۔بسوں اور ٹرکوں کے ڈرائیورز کی خصوصی تربیت کا اہتمام ہونا چاہیے
شہر میں ٹریفک کیلئے پولیس ،ٹیپا اور دیگر اداروں کو مربوط کام کرنا ہوگا۔لین سسٹم کی پابندی اور ٹریفک قوانین کیلئے آگاہی مہم جاری رکھی جائے۔ٹریفک پولیس کو چالانوں میں ماہانہ مراعات ملنی چاہئیں
ٹریفک قوانین میں بہتری لانے کیلئے اسمبلی سے قانون سازی کی جائیگی۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی بریفنگ۔ٹریفک کے دباو¿پر پارکنگ ،پرائیویٹ سوسائٹیوں ،تعلیمی اداروں اور دیگر معاملات کی نشاندہی۔لاہور شہر میں 10مقامات پر بھاری ٹریفک ہوتی ہے:سی ٹی او کی سینئر وزیر کو بریفنگ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv